(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی جیل میں بیمار اسیران نے بھی ادویات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تمام بے گناہ قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران نے اپنے جاری بیان میں نشاندہی کی ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید تقریباً 500 فلسطینی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف مسلسل 52ویں روز بھی صہیونی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جا ری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا احتجاج بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اپنی غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھے جانے کے صہیونی قانون کے خلاف ہے۔
قیدی کلب نے کہا ہے کہ صہیونی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا یہ بائیکاٹ گذشتہ ماہ 1 جنوری 2022 سےشروع ہوا تھا جس میں تقریباً 500 سے زائد فلسطینی قیدی شامل تھے اور اب صہیونی بدنام زمانہ مجیدو جیل میں بیمار فلسطینی اسیران نےبھی اس احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ادویات لینے سے انکار کر کےبائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہےاور تمام بے گناہ قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔