(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی ریان الرملہ صہیونی جیل کےکلینک میں ہیں اور شدید کمزوری کے باعث چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہیں اور ان کا وذن مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے صحت کی پیچیدگیاں بڑھنے کا خطرہ ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی جیل میں 27 سالہ فلسطینی نظربند رائدریان نے 29 جون کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے اسرائیلی جیل میں اپنی انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کی تھی جس پر وہ 84روز گزر جانے کے باوجود سخت تکلیفوں میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطینی قیدی ریان الرملہ صہیونی جیل کےکلینک میں ہیں اور شدید کمزوری کے باعث چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہیں اور ان کا وذن مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے صحت کی پیچیدگیاں بڑھنے کا خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے 3 نومبر 2021ء کو رائد ریان کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھ اجس کے بعد 6 ماہ کی مدت کے لیے انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی اور اس کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید کر دی گئی۔ مزید یہ کہ انہوں نے دو ماہ قید تنہائی میں گزارے۔
اسرائیلی جیلوں میں اس وقت تقریباً 4700 فلسطینی قید ہیں، جن میں 32 خواتین اور 170 نابالغ ہیں۔ اس کے علاوہ 500 فلسطینی قیدیوں کو انتظامی طور پر بغیر کسی مقدمے یا الزام کے قید رکھا گیا ہے۔