(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیرون ملک فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کر نے والی تنظیم پیپلز کانگریس کے انتخابات کے ذریعےاحمد محیسن کو جنرل اسمبلی کے اراکین سے 161 ووٹ کی کامیابی ملی جس کے بعد وہ اس اہم عہدے پر فائز ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کےحقوق کی بیرون ملک تنظیم فلسطینی پیپلز کانگریس کی جانب سے جنرل اسمبلی کے انتخابات کے ووٹوں سے حاصل کردہ نتائج کی روشنی میں جنرل اتھارٹی نے احمد محیسن کو 2022-2026 کے اجلاس کے لیے کانفرنس کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا، محیسن کو جنرل اسمبلی کے اراکین سے 161 ووٹ کی کامیابی ملی جس کے بعد وہ اس اہم عہدے پر فائز ہوئے۔
بیرون ملک فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کر نے والی تنظیم پیپلز کانگریس کے انتخابات نے ایک اہم نمونہ پیش کیا ہے جس کے مستقبل میں اہم مثبت اثرات سامنے آئیں گے، جس کے ذریعے پہلی بار منعقد ہونے والے ان انتخابات سے بیرون ملک فلسطینیوں کی حقیقی نمائندگی ہو گی اور یہ عمل فلسطین کے حوالے سے دیگر تنظیمی امور میں فعل کر دار ادا کرے گا۔