(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی قانونی اداروں کی فلسطینی علاقوں پرکمزور پڑتی گرفت کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 300 پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں یہودی زخمی ہوئےجن میں مزاحمت کاروں کے ساتھ ان حملوں میں اندرون ملک سے تقریباً 6ہزار فلسطینیوں نے حصہ لیا۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک سینئر تجزیہ نگار نیتن یاہو اینجل مین نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی داخلی اور خارجی ناکامیوں سے متعلق گذشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے واقعات میں پولیس اور خفیہ ادارے کی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی تجزیہ نگار نے اپنی رپورٹ میں گذشتہ برس غزہ سے شروع ہو کر القدس تک جانے والی سیف القدس کی جنگ کے دوران داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شن بیت اور اسرائیلی پولیس کی ناکامیوں کا زکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان صہیونی اداروں نے مختلف شہروں خاص طور پر لد میں اپنا کنٹرول کھو دیا تھا جبکہ 48 علاقوں میں مزاحمت کاروں کا تسلط ختم کر نے میں بھی ناکام رہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی قانونی اداروں کی فلسطینی علاقوں پرکمزور پڑتی گرفت کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 300 پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں یہودی زخمی ہوئےجن میں مزاحمت کاروں کے ساتھ ان حملوں میں اندرون ملک سے تقریباً 6ہزار فلسطینیوں نے حصہ لیا، تاہم ان میں سے صرف 3200 افراد کو گرفتار کیا گیا البتہ اسرائیل میں روز بروز فلسطینی مزاحمت طاقتور ہوتی نظر آتی ہے۔