(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی خاتون فنکارہ نے بتایا کہ "مجھے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابھی حالیہ دعوت نامہ ایکسپو 2020 دبئی میں پرفارمنس کیلیےموصول ہوا تھا تاہم امارات اسرائیل تعلقات میں فلسطینی عوام کے جذبات کو نظر انداز کر نے پر اس بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کا بائیکاٹ کیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روزفلسطینی فنکارہ دلل ابو آمنیہ نےبھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر دبئی کے ایکسپو 2020 میں شرکت منسوخ کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
فلسطینی خاتون فنکارہ نے بتایا کہ "پچھلے دو سالوں کے دوران، مجھے متحدہ عرب امارات میں پرفارم کرنے کے لیے خطوط اور دعوت نامے موصول ہوئے تھے اور ابھی حالیہ دعوت نامہ ایکسپو 2020 دبئی میں پرفارمنس کیلیے تھی جس کے جواب میں فنکارہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل پامالی کے باوجود امارات کی اسرائیل کے ساتھ قربت اوردوسری جانب فلسطینی عوام کے جذبات کو نظر انداز کر نے پر اس بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کویت کی خاتون انجینئر جنان الشہاب نے بھی اپنے دبئی ایکسپو نمائش میں شرکت کے دعوت نامے کو منسوخ کرتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہےجس پر ٹویٹر صارفین نے شہاب کے اس فیصلے کوبہت سراہااور ان کے اقدام کو کویت کیلیے فخر کہا ہے۔