(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ رائد نے بتایاکہ ہمارا سامان ائیرپورٹ پرہوچکا تھا کہ اچانک ائیرپورٹ سیکیورٹی کے چند صہیونی اہل کار آئے اور سامان دوبارہ چیک کرانے کے بہانے ہمیں سفر پر جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح کو ترکی جانے سے روک کر بے بنیاد الزامات عائد کردیا گیا اور اسرائیلی ائر پورٹ لد سے واپس کر دیا گیا تھا۔
الشیخ رائد صلاح کے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق قابض فوج نے انہیں سفر سے روکنے کے لیے بے بنیاد الزامات کا سہارا لیا تاہم اسرائیل کا یہ اقدام فوری طور پر جاری ہوا جس کی پہلے سے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کی ویب سائٹ پرایسا کوئی حکم موجودتھا۔
الشیخ رائد نے مزید کہا کہ ہمارا سامان ائیرپورٹ پر چیک کیا جاچکا تھا، اور ہم ٹکٹ لینے والے تھے کہ اچانک ائیرپورٹ سیکیورٹی کے چند صہیونی اہل کار آئے اور سامان دوبارہ چیک کرانے کے بہانے انہیں سفر پر جانے سے روک دیا۔