(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی دباؤ سے مجبور ہوکر صہیونی عدالت نے ابتدائی محکمانہ انکوائری کے بعد 3 صہیونی فوجیوں جن میں 1 سینیئر افسر بھی شامل ہے کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی اور قیادت کی ذمہ داریوں سے محروم کر دیاہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر شہید ہونے والے 80سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری عمر اسعد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ان کی موت تشدد سے ہوئی تھی جس کے بعد عالمی دباؤ سے مجبور ہوکر صہیونی عدالت نے ابتدائی محکمانہ انکوائری کے بعد 3 صہیونی فوجیوں جن میں 1 سینیئر افسر بھی شامل ہے کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرتے ہوئےقیادت کی ذمہ داریوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوجیوں نے جلیلیا کے رہائشی فلسطینی شہری کوصہیونی فوجی چوکی پر ایک کار سے زبردستی نکال کر آنکھوں پر پٹی باندھی اور گھسیٹتے ہوئے ایک مقام تک لے گئےتھےجس کے بعد فوجیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بناکر ایک ویران عمارت میں چھوڑ دیا تھا بعد ازاں انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔