(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےتلاشی کے بہانے بندوق کے بٹوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں طالب علموں کو سخت چوٹیں آئیں اور کئی بچے خوف کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینی اسکول کے طالب علموں کو الریش فوجی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے مسجد ابراہیمی کےنزدیک بلا جواز تلاشی کے بہانے بندوق کے بٹوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں طالب علموں کو سخت چوٹیں آئیں اور کئی بچے خوف کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے جنوبی الخلیل میں سدہ قلقس کو بھی فلسطینی آبادی کو گذرنے کے لیےسیل کرتے ہوئے سر عام فائرنگ کی اور شہریوں کو ہراساں کیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ سدہ قلقس کو صہیونی فوج کی جانب سے 20 سال سے مسلسل سیل کیا جا تا رہا ہے جس کے نتیجے میں اس گزر گاہ سےآنے جانے والے فلسطینی شہریوں کو برسا برس تکلیف کا سامنا ہے۔