• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اسیران کے مسئلے کے حل کیلیے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے، عرب پارلیمنٹ

جمعرات 24-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی اسیران کے مسئلے کے حل کیلیے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے، عرب پارلیمنٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب پارلیمانی اجلاس میں اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری سےاپیل کی گئی کہ وہ فلسطینی اسیران کی صہیونی جیلوں میں غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت نظر بندیوں کی چھان بین کیلیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ  روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکرعادل بن عبدالرحمٰن العسومی نے فلسطینی قیدیوں کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے  کے لیے ایک متفقہ قرارداد کی منظوری دی اور قیدیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاجبکہ اسیران کو تحریک آزادی فلسطین کے سپاہی قرار دیا۔

عرب پارلیمانی اجلاس میں اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری سےاپیل کی گئی کہ وہ فلسطینی اسیران کی صہیونی جیلوں میں غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت نظر بندیوں کے خاتمے اور ان کے حقوق پر بات کرنے کے لیے باقاعدہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرےجس میں اسرائیلی جیلوں کا دورہ کرنے کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو  فلسطینی قیدیوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کا پتہ لگائیں، جن میں دامون جیل میں تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین قیدیوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے قابض حکام کی جانب سے طبی غفلت کے ذریعے قیدیوں کو سست رفتاری سے قتل کرنے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہداء کی لاشوں کو بلا جواز تحویل میں رکھنے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیاجبکہ فلسطینیوں کے حق میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کوبھی  سراہا جس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی گئی اورانہیں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم قرار دیا ہے۔

Tags: اقوام متحدہبین الاقوامی کانفرنسدامون جیلعادل بن عبدالرحمٰن العسومیعرب پارلیمنٹفلسطینی اسیرانمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.