(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی اسیران کے احتجاجی بائیکاٹ کو 31 روز گزر چکے ہیں تاہم 500 کے قریب قیدی صہیونی انتظامی حراست کے تحت ان غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف مطالبات کی منظوری تک احتجاج پر قائم رہنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے ایک بیان میں قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے حوالے سے جاری اسیران کے احتجاجی بائیکاٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے خلاف فلسطینی اسیران کی جانب سے 1 جنوری 2022 سے احتجاجی بائیکاٹ کو 31 روز گزر چکے ہیں تاہم فلسطینی اسیران صہیونی انتظامی حراست کے تحت ان گرفتاریوں کے خلاف مطالبات کی منظوری تک احتجاج پر قائم رہنے کا اعلان کر چکے ہیں اور انہوں نےفلسطینی عوام سےبھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی بھر پورانداز میں آواز اٹھائیں اور فلسطینی اسیران کا ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی جانب سے صہیونی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف اسیران کا کہنا ہے کہ قابض حکام ہمارے لوگوں کی زندگیوں کے قیمتی سال بغیر کسی وجہ کے جیلوں کی نظر کر دیتے ہیں اور آخر فلسطینی کی موت کے بعد ہی اسے رہائی نصیب ہوتی ہےجو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔