(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمت کی رام اللہ میں ترمسعیا قصبے میں اسرائیلی مسلح فوج سے جھڑپیں ہوئیں جس میں دھماکہ خیز مواد سے صہیونی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کا جواب دینے کے لیے فلسطینی مزاحمت کے قابض صہیونی فوج پر پے در پے حملے جاری ہیں اور صرف 24 گھنٹوں میں 7 مقامات پر صہیونی دشمن کو نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ فلسطین میں غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے والی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فلسطینی مزاحمت نے قلقیلیہ کے قصبے عزون میں ایک آباد کار پرحملہ کر کے شدید زخمی کردیاجبکہ الخلیل میں بھی ایک تیزرفتار کار سے فائرنگ کر کے قابض فوج کو نشانہ بنایاگیاساتھ ہی بنی نعیم چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے صہیونی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کی رام اللہ میں ترمسعیا قصبے میں اسرائیلی مسلح فوج سے جھڑپیں ہوئیں جس میں دھماکہ خیز مواد سے صہیونی فوج کو نشانہ بنایا گیا اس کے ساتھ ساتھ الخلیل میں بھی صہیونی آبادکاروں پران کی بستی کے نزدیک حملہ کرتے ہوئے انہیں بستیوں میں محدود کرنے کی کامیاب کوشش کی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی بربریت عروج پر پہنچ رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں شہریوں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کرکے اذیتیں دینے کا صہیونی سلسلہ جاری ہے جس کے رد عمل میں فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے 646 کارروائیاں ہوئیں جس میں 26 سے زائد صہیونی آباد کار زخمی ہوچکے ہیں۔