• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینی عوام، مزاحمت اور تمام اکائیاں اسرائیل کی نابودی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی

جمعہ 24-06-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی عوام، مزاحمت اور تمام اکائیاں اسرائیل کی نابودی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خالد قدومی نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو مثالی اور دیگر ممالک کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے پاکستان میں بیش بہا خدمات انجام دے رہی ہے جس پر حماس اور فلسطینی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے صہیونی مظالم کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی میں خصوصی ملاقات کی جس میں قابض ریاست اسرائیل کی تازہ سیاسی  صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ حالات بدل چکے ہیں فلسطینی عوام، مزاحمت اور تمام اکائیاں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لئے سرگرم عمل ہیں اور ان کی مزاحمت صرف غزہ کے علاقہ تک محدود نہیں رہی بلکہ مغربی کنارے اور سنہ ۱۹۴۸ کے علاقوں سے آگے کے علاقوں تک وسیع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین اور حماس سمیت مزاحمتی تحریکیں باہمی تعاون اور حکمت عملی کے ساتھ فلسطین کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند ماہ میں مقبوضہ فلسطین کے سنہ ۱۹۴۸ کے علاقوں میں ہونے والی مزاحمتی کاروائیاں انقلاب برپا کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل بے امان ہو گیاہے آج جعلی ریاست اسرائیل کی شہریت رکھنے والے صہیونی مجبور ہیں کہ چند گھنٹوں کے لئے سرگرمیاں انجام دیں اور فلسطینی عوامی مزاحمت نے صہیونیوں کو بنکرز میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔

دونوں رہنماؤ ں کے درمیان بات چیت  میں خالد قدومی  نے کہا کہ آج جعلی ریاست اسرائیل کی سیکورٹی پہلے سے زیادہ خطرے میں ہے اور کئی مرتبہ صہیونی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں اور اسی طرح ڈیمونا کے قریب گرنے والے میزائل اور اسلحہ کارخانوں میں لگنے والی آگ سے متعلق اسرائیل خاموش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جعلی حکومت روز بروز کمزور ہو رہی ہے اور گذشتہ انتخابات کے بعد مسلسل پانچ مرتبہ انتخابات ہوئے تاہم حال ہی میں ایک مرتبہ پھر حکومت ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارح افواج کے مابین پائے جانے والے بحران اور مسائل کی نشاندہی بھی کی اور کہا کہ اسرائیل اس قابل نہیں ہے کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت حزب اللہ اور فلسطین میں حماس و جہاد اسلامی سے مقابلہ کرے۔ انہوں نے اس امید پر قوی یقین کا اظہار کیا کہ عنقریب فلسطین میں رونما ہونے والے عوامی مزاحمت کے واقعات اسرائیل کو نابود کر دیں گے۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیوں کو تشویش ناک قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ پاکستان میں اسرائیل حمایت پر مبنی اقدامات کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے اور بانیان پاکستان کے فلسطین حمایت اصولی موقف کی قدر دانی کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے گفتگو کے اختتام پر حماس رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور فلسطین کی عوامی و اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہیں اور پاکستان میں صہیونی آلہ کاروں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں  منطقی انجام تک پہنچانے کے ہر راست اقدام کیا جائے گا۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نےمزید کہا کہ حمایت فلسطین پاکستان اور عوام کے لئے باعث فخر و شرف ہے اور پاکستان کے عوام دنیا کے عوام کے سامنے ایک امتیاز رکھتے ہیں کہ حامیان فلسطین ہیں۔ انہوں نے حماس رہنما کو یقین دلایا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حمایت فلسطین کا مشن جاری رکھے گی۔

اس موقع پر حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو مثالی اور دیگر ممالک کے لئے نمونہ عمل قرار دیا اور کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے پاکستان میں بیش بہا خدمات انجام دے رہی ہے جس پر حماس اور فلسطینی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Tags: اسلامی تحریک مزاحمت 'حماسڈاکٹر خالد قدومیڈاکٹر صابر ابو مریمفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانفلسطینی عواممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.