• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن، متعدد شہری گرفتار

ہفتہ 12-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن، متعدد شہری گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کا صہیونی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں صہیونی اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال کیااور صوتی بم پھینکے جن سے صحافیوں اور طبی عملے کے اہلکاروں سمیت درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں بد ترین کریک ڈاؤن کیا جس میں پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی باشندوں کے گھروں میں داخل ہوکر قابض فوج نے تلاشی کے لوٹ مار کی اور شہریوں کو ان کے خاندان کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

صہیونی فوج کے اس بہیمانہ تشدد اور بڑے پیمانے پرحراست کی کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی نے  بیتا میں جبل الصبیح اور نابلس کے مشرق میں بیت دجن کے علاقے میں نماز جمعہ کے بعدمظاہرے کیے جس پر  صہیونی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا  جس میں صہیونی اہلکاروں نے آنسو گیس  کا استعمال کیا  اور صوتی بم پھینکے جن سے صحافیوں اور طبی عملے کے اہلکاروں سمیت درجنوں شہریوں کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جبل الصبیح پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران فوج نے چار صحافیوں پر حملہ کیااور تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں  کے نام عصام الرماوی، عبداللہ البحش، محمود فوزی اور رنین صوفتا بتائے جاتے ہیں۔

Tags: آنسو گیسصہیونی فوجکریک ڈاؤنمقبوضہ فلسطیننابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.