(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فادر مینوئل مسلم نےکہا کہ الاقصیٰ پر صہیونی قبضہ کسی صورت منظور نہیں اور مسلم و عیسائی مقدسات کی بےحرمتی کے خلاف ہماری قوم اس وقت تک مزاحمت کرے گی جب تک کہ اس کا تحفظ یقینی نہ ہو جائے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مسلم و مسیحی مقدسات کی نگران کمیٹی کے رکن اور مسیحی برادری کے سرکردہ مذہبی رہنما فادر مینوئل مسلم نے اپنے ایک بیان میں واضح طور پرکہا ہے کہ اوسلو‘ اور نہ ہی نارملائزیشن ہمیں القدس کے راستے پر لے جائے گی، صرف مزاحمت کی رائفل ہماری رہنمائی کرے گی اورہمیں منزل مقصود یعنی بیت المقدس کے تحفظ تک لے جائے گی۔
انہوں نےکہا کہ الاقصیٰ پر صہیونی قبضہ کسی صورت منظور نہیں اور مسلم و عیسائی مقدسات کی بےحرمتی کے خلاف ہماری قوم اس وقت تک مزاحمت کرے گی جب تک کہ اس کا تحفظ یقینی نہ ہو جائے۔
فادرمسلم مینوئل نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس، الاقصیٰ، چرچ القیامہ، مسیح کا گہوارہ اور ابراہیمی مسجد کی خاک کو صرف مزاحمت کی بندوق سے آزاد کیا جا سکتا ہے، جس کا دل اقصیٰ اور چرقیامہ کے ساتھ نہیں ،اس کی دینی ترقی نہیں ہوسکتی اور وہ ہماری عرب قومیت میں نہیں ہوگا۔