(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خالد مشعل نے کہا کہ مزاحمت وہ واحد رستہ ہے جو فلسطینیو ں کو آزادی تک لے جائے گاتاہم عوامی مزاحمت اور جدوجہد کے پروگرام کی تشکیل نوکی ضرورت کو مزید مستحکم کر نے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ایک کھلی حقیقت ہے اور اسے حل ہونا ہی ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ مزاحمت وہ واحد رستہ ہے جو فلسطینیو ں کو آزادی تک لے جائے گاتاہم عوامی مزاحمت اور جدوجہد کے پروگرام کی تشکیل نوکی ضرورت کو مزید مستحکم کر نے کی ضرورت ہے۔
انہوں نےفلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے کہا کہ پی ایل او میں خلل ڈالنا مناسب نہیں ہےہم علاقائی اوربین الاقوامی تبدیلیوں کے درمیان فلسطینی کاز کے مستقبل کو اجاگرکر نے کیلیے کام کر رہے ہیں اورکسی کا انتظار کر نے کے بجائے اپنی تقدیر کوخود تشکیل دینے اور اپنے حال اور مستقبل کا فیصلہ کرنے کی خود صلاحیت رکھتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش کسی کو محروم کرنا نہیں بلکہ ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ قیادت پر کسی کی اجارہ داری ہواس سلسلے میں سیکیورٹی کوآرڈینیشن کے باوجود 2020 کے مقابلےمیں 2021 کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کی شرح میں کمی کی بجائے دوگنا اضافہ ہواہےجو کہ حقیقی صورت حال کو اجاگر کرتا ہے۔