(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ نےچند روز قبل اپنے جاری کردہ بیان میں فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی طور پروہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے کبھی ملاقات نہیں کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نےاپنے ایک بیان میں صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے متنازعہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کی بھیک نہیں مانگی جائے گی بلکہ ہمارے لوگ اپنی ثابت قدمی اور بہادرانہ مزاحمت کے ذریعے اپنی ریاست حاصل کریں گے۔
عزت الرشق نے کہا کہ بینیٹ کا بیان ایک بار پھر اس دشمن کی حقیقت اور اس کے جنگی جنون کا پتہ چلتا ہے جو ہماری سرزمین اور قوم کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ نفتالی بینیٹ نےچند روز قبل اپنے جاری کردہ بیان میں فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی طور پروہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے کبھی ملاقات نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں دائیں جانب سے ہوں اور میرے عہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور جب تک میں وزیراعظم ہوں کوئی نیا اوسلو نہیں ہوگا اس کے ساتھ ہی اگر فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات ہوں گے تو کوئی حکومت نہیں ہوگی۔
صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہوں اور میں فلسطینی ریاست کی لائن پر سیاسی مذاکرات کی اجازت نہیں دوں گا۔