• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی قیدی کی بستر مرگ پر 181 ویں دن بھی جاری بھوک ہڑتال

منگل 30-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی قیدی کی بستر مرگ پر 181 ویں دن بھی جاری بھوک ہڑتال
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی  جیل میں قید  سے بہتر ہے کہ وہ اسی طرح بھوک ہڑتال کرتے ہوئے موت کو گلے لگا لیں۔

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق  کمیٹی قیدی کلب نے صہیونی زندان میں قید181 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم  فلسطینی اسیر خلیل عوادہ کی تازہ تصویر کے سامنے آنے پرتشویش کا اظہار کیا ہے اور دنیا بھرمیں انسانی حقوق کے اداروں سے فوری مداخلت کے ذریعے اسرائیل  سے قیدی  کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فلسطینی قیدی خلیل عوادہ نے قابص اسرائیلی فورسز کی جانب سے غیر قانونی اور ٹرائل کے بغیر حراست میں لیے جانے کی اس غیر قانونی حراستی پالیسی کو مسترد  کرتے ہوئے اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہو ئی ہے جس کے باعث  جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی جسمانی حالت کافی تشویشناک ہو چکی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیلی عدالت نے خلیل عوادہ کے وکیل کی جانب سے گذشتہ ہفتے جمع کرائی گئی رہائی کی اپیل کو مسترد کردیا تھاالبتہ  فلسطینی قیدی کی جانب سے بھوک ہڑتال  کورہائی تک جاری  رکھنے کا اعلان کیا گیا ہےاور ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی  جیل میں قید  سے بہتر ہے کہ وہ اسی طرح بھوک ہڑتال کرتے ہوئے موت کو گلے لگا لیں۔

قیدی کلب کے ایک بیان کے مطابق خلیل عوادہ  کی قید کو منجمد کرنے کا اسرائیلی عدالت کا فیصلہ ہسپتال کی طبی  رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قیدی کی جان کو شدید خطرہ ہےتاہم، اگر اس کی صحت کی حالت بہتر ہوتی ہے اور زیر حراست شخص ہسپتال چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو اس کی انتظامی حراست کو فوری طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

Tags: بھوک ہڑتالخلیل عوادہصہیونی  زندانصہیونیئزمفلسطینی قیدیقابص اسرائیلی فورسزقیدی کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.