(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرب لیگ کا کہنا ہے کہ غاصب ریاست کی زیر سرپرستی اس طرح اشتعال انگیز لاپرواہ اقدامات جس میں صیہونی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوں ، حالات کو مزید بگاڑ نے کے ساتھ صورتحال کو ارو بھی پیچیدہ کررہے ہیں۔
عرب ریاستوں کی لیگ (ایل اے ایس) کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیس نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومتی سرپرستی میں صیہونی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد "فلیگ مارچ” سے مقبوضہ بیت المقدس کی کشیدہ صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کی فاشسٹ حکومت اور اس کے ارکان کی زیرقیادت مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کی مسلسل دراندازی نے اپنے مقدس مقامات کے حوالے سے عربوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کیا ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ غاصب ریاست کی زیر سرپرستی اس طرح اشتعال انگیز لاپرواہ اقدامات جس میں صیہونی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوں، حالات کو مزید بگاڑ نے کے ساتھ صورتحال کو ارو بھی پیچیدہ کررہے ہیں۔