• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پانچویں عالمی فلسطین کانفرنس: 3 دسمبر کو جنوبی افریقہ میں شروع ہو گی

کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کریں گے۔

جمعہ 01-12-2023
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
پانچویں عالمی فلسطین کانفرنس: 3 دسمبر کو جنوبی افریقہ میں شروع ہو گی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کانفرنس میں دنیا بھر کے ساٹھ ممالک سے اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز اور صحافیوں سمیت دانشوروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

یکجہتی فلسطین پانچویں عالمی کانفرنس جنوبی افریقا کے شہر جوہانس برگ میں تین دسمبر سے پانچ دسمبر کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے ساٹھ ممالک سے اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز اور صحافیوں سمیت دانشوروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

کانفرنس جنوبی افریقا کے رائل ہاؤس اور فلسطینیوں کے حق واپسی کی تنظیم گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا عنوان نیلسن مینڈیلا اور فلسطین ، نسل پرستی سے مقابلہ آزادی تک رکھا گیا ہے۔

عالمی فلسطین کانفرنس میں حماس کی قیادت سمیت فلسطینی تحریک آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل تنظیموں بشمول جہاد اسلامی فلسطین اور اسرائیلی جیلوں میں قید سے رہائی پانے والے فلسطینی اسیر اور ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی مانڈیلا کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کریں گے۔

Tags: پاکستانجوہانس برگساؤتھ افریقہصابرفلسطین کانفرنس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.