( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں اور غاصب صیہونی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جینن بریگیڈز اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے جنگجوؤں نے، الرغیب محور پر صیہونی فوج کی ایک گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا جس میں متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فلسطینی جنگجوؤں نے غاصب صیہونی افواج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی بھرپور مزاحمت کی اور افواج کو مشین گنوں اور دھماکہ خیز آلات سے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔