(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ سال فلسطینیوں کے خلاف ساڑھے تین ہزار سے زائد جرائم کئے جن میں دو شہادتوں کے ساتھ تشدد اور مکینوں کی لوٹ مار بھی شامل ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے مقبوضہ فلسطین میں جہاں صیہونی ریاست فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے وہیں عباس ملیشیا بھی صیہونی ریاست کے شانہ بشانہ ہے۔
کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3,584 خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ عباس ملیشیا کےجرائم میں دو فلسطینیوں کی شہادت سمیت، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اور مار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔
مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کی خلاف ورزیوں پر مشتمل سالانہ رپورٹ میں کمیٹی نے کہا کہ سال 2022 میں رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے طلباء، رہائی پانے والے قیدیوں، سابق سیاسی قیدیوں، اور مزاحمتی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے گورنریوں میں سال 2022 کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے متعدد منظم خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا، خاص طور پر خالصتاً سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں کی گئیں۔