(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نوجوانوں نے صیہونی فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت روکنے کےلئے سڑک پر آگ لگادی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ پتھراو بھی کیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج شام فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرقی علاقے القدس اسٹریٹ اور بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھرپور مزاحمت کی جس کےباعث صیہونی فورسز علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔
مزاحمتی جنگجوؤں نے الحسبہ اسٹریٹ کے قریب صیہونی فوج کی گاڑیوں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا ، الدحیہ، الغاوی جنکشن، القدس اسٹریٹ اور عمان اسٹریٹ میں بھی قابض افواج کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ جہاں نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی، اور قابض گاڑیوں پر پتھر اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
نوجوانوں نے صیہونی دشمن افواج کو نشانہ بنانے اور نابلس میں ان کی پیش رفت میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سڑک پر آگ لگادی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ پتھراو بھی کیا۔