(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطینی خاتون صحافی کو 21 مارچ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں زاتار ا فوجی چوکی سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا۔
غیر قانونی ریاست اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی صحافی خاتون اور تحریک حماس کے رہنما شیخ جمال التطویل کی بیٹی بشریٰ الطویل کو نو ماہ تک بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاررکھنے کے بعد اتوار کے روز رہا کردیا ہے۔
بشریٰ الطویل کی حراست میں صہیونی ریاست نے چار مرتبہ توسیع کی یوں خاتون صحافی مجموعی طورپر چار سال بغیر کسی جرم کے اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ الطویل کو صہیونی فوجیوں نے سنہ 2011 میں اس وقت پہلی مرتبہ بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا تھا جب وہ 16 سال کی بھی نہیں تھی اس وقت ان کو پانچ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔