(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہےکہ فلسطین ایک عظیم قوم ہے ہم ارض مقدس کے تحفظ کے لئے خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
حزب اللہ کا انتباہ: صہیونی ریاست پیچھے ہٹنے پر مجبور
لبنان کے شہر بیروت یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا: ہمیں فلسطین کے شہداء اور مزاحمتی قوتوں پر فخر ہے جو ہمیشہ افسانوی استقامت کے ساتھ لڑتے ہیں اور ہم ایک بار پھر اس مقدس مسئلہ کے لیے گذشتہ 40 سالوں کی طرح پرعزم ہیں اور اس جدوجہد کرنے والی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔