(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں نے جیلوں میں اسرائیلی غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج شروع کیا اور خبردار کیا کہ اگر ان کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبو ہوں گے۔
فلسطینی پرزنرس کلب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب ریاست اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے جیلوں بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی اور اسرائیلی جیل حکام کی درندگی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو منظور نہیں کیا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیے
مسجد اقصیٰ میں 53سال قبل لگائی جانے والی آگ آج بھی مختلف شکلوں میں جل رہی، الشیخ عکرمہ صبری
دریں اثناء اسرائیلی قابض فوج گذشتہ روز حدریم جیل پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی قیدیوں پر حملہ کیا اور کمروں کی تلاشی کے نام پر ان کے استعمال کی اشیاسے محروم کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ صہیونی جیلوں میں اس وقت 50 سے زائد ایسے قیدی موجود ہیں جو کینسر سمیت مختلف سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں تاہم اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے ان کے علاج معالجے کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔