( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ابتدائی طورپر اگست کے اختتام تک ہفتے میں دوپروازویں استنبول اور انتالیہ
کے لئے چلائی جائیں گی۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارےکےفلسطینیوں کےلئے ترکی کے سفر کی اجازت دے رہی ہے جس کے تحت بحیرہ احمر کے سیاحتی مقام ایلات کے قریب واقع رامون ہوائی اڈے سے ترکی کی منزلوں کے لیے خصوصی پروازوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
’رامون‘ ایئرپورٹ یا اسرائیل کا جاسوسی کا اڈا؟
ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر اگست کے اختتام تک ہفتے میں دوپروازویں استنبول اور انتالیہ
کے لئے چلائی جائیں گی جس کے باعث مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینی ہفتے میں دومرتبہ ترکی کا سفر کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طویل عرصے سے تعطل کا شکار امن مذاکرات کی بحالی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات معدوم نظر آرہے تھے ۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے اس اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ "ہم اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے سفر میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”