(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )رائد ریان نے 113 دنوں تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کوختم کرنے کا اعلان اس وقت کیا جب صیہونی حکام نے ان کے جائز مطالبے کو تسلیم کرلیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی زندان میں صہیونی ریاست کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت 113 دنوں تک احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع قصبے “بیت دو قو”سے تعلق رکھنےوالے 27 سالہ فلسطینی رائد ریان نے اپنی بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کیا جب صہیونی جیل حکام نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 200 اسیران کی بھوک ہڑتال
رائد ریان اسرائیلی جیلوں میں غیر قانونی انتظامی حراستی پالیسی کے تحت بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں لئے گئے 680 فلسطینیوں میں سے ایک ہیں جن پر کوئی الزام نہیں ہے لیکن اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اسرائیل کے خلاف کسی کارروائی کا حصہ بن سکتے ہیں اس لئے ان کو انتظامی حراست کے تحت قید کیا گیا ہے ۔