(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے انسانی حقوق کے عالمی ادارون سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیر کی پیچیدہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئےمداخلت کریں اور قیدی کی رہائی کے لیےعملی اقدامات کو ممکن بنائیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کے مطابق قابض ریاست کی صہیونی جیلوں میں قیدمتعدد بے گناہوں میں ایک 27 سالہ اسیر رائدریان جو گذشتہ104 روز سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اپنی گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
اسرائیلی زندان میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال 97 ویں دن میں داخل
صہیونی جیل میں مسلسل جاری بھوک ہڑتال کےنتیجے میں قیدی کا مطالبہ ہے کہ اسے اس غیر قانونی بلا جواز قید سے رہائی دی جائے دوسری صورت میں صحت کی بگڑتی شدید حالت کے باوجود فلسطینی نوجوان نے ہر قسم کی غذا سے انکار کر دیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق فلسطینی اسیر کیاپنے حق کیلیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور قیدی پر اس کے مضر اثرات تیزی سے وارد ہو رہے ہیں جس کے باعث اس کا وذن بہت کم رہ گیا ہے اور وہ چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہو تا جارہا ہے ۔
قیدی کلب نے انسانی حقوق کے عالمی ادارون سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیر کی پیچیدہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئےمداخلت کریں اور قیدی کی رہائی کے لیےعملی اقدامات کو ممکن بنائیں ۔