(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی مزاحمت نے متعدد مقامات پر کامیاب حملوں میں صہیونی فوج اور غیرقانونی آباد کاروں کو بھاری نقصان پہنچایا اور انہیں فلسطینی علاقوں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج او فلسطینی مزاحمت نے شدت اختیا کرلی ہے جس کے نتیجےمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاص طور پر غرب اردن کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں اورقابض اسرائیلی فوج کے مابین زبردست جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن میں فلسطینی نوجوانوں نے بھی صہیونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قابض صہیونی دشمن پر دھماکہ خیز مواد سے حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیے
غرب اردن میں قابض فوج اور فلسطینی مجاہدین کے مابین شدید جھڑپیں
فلسطینی مزاحمت کاروں کیجانب سے بھی صہیونی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم او ر ایک ہی دن میں درجنوں بے گناہوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدید ردعمل کے طو پر حملے کیے گئے ہیں جن میں متعدد صہیونی زخمی ہوئےاور انہیں بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھراؤ کیا جبکہ رام اللہ کے الرام، سلواد اور بیتین کے علاقے میں بھی قابض فوج کو فلسطینی علاقوں میں داخل ہو کر پر تشدد کاروائیوں سےروکا گیااور ان پر گھریلو ساخت کے پیٹرول بم پھینکے گئے ۔
یاد رہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی فوج کے حملون اور چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی آبادکار فلسطینی شہریوں پر حملہ آور ہو تے ہیں او رفوج کی سرپرستی میں ان تشدد یا املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ، فلسطینی مزاحمت کے دوران صہیونی شرپسندوں کے حملوں کے خلاف شہریوں کا شدید رد عمل دیکھنے میں آیااو انہوں نے اپنے علاقے سے ایک ایک صہیونی آبادکا ر کو پتھراؤ کر کے بے دخل کیا۔