• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپیں جاری 2، اسرائیلیوں سمیت درجنوں فلسطینی زخمی

نابلس کے قصبے بیتا میں مسلح غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔

ہفتہ 10-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپیں جاری 2، اسرائیلیوں سمیت درجنوں فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نابلس میں صہیونی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی جس سے 43 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے  مطابق جمعہ کی نماز کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے غاصب صہیونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری، 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت 4 آبادکار زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں بیت دجن اور بیتا کے علاقوں میں جھڑپوں کے دوران  اسرائیلی فوج نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر  سب سے زیادہ 43 شہری زخمی ہوئے۔

نابلس کے ہی جنوب میں واقع قصبے بیتا میں مسلح غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے  فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں نماز جمہ کے بعد غاصب صہیونی  فوج نے شہر کے جنوب میں البرج گاؤں پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے ایک غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے خلاف کئے جانے والے پر امن مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے کم سے م 12 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے  شمال مغرب میں واقع گاؤں الجیب کے داخلی راستے پر صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع  کی جس کے رد عمل میں فلسطینی نوجوانوں نے غاصب فوج پر پتھراو کیا ، اس جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پانچ فلسطینی بھی زخمی ہوئے ۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجمقبوضہ بیت المقدسنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.