(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ، خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیوں کی گرفتاریاں اور شہادت صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھیثم ابوالفل نے صہیونی ریاستی سرپرستی میں قبلہ اول میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر بڑھتی ہوئی بے حرمتی اور اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی جارحانہ کارروائیوں پر انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست صورتحال کا اندازہ کرے ان کارروائیوں کے نتیجے میں صورت حال بد ترین ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گذشتہ ہفتے صہیونی فوج نے سات سالہ بچے سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید متعدد کو زخمی کیا
جاری کردہ بیان میں ھیثم ابو الفل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فورسز فلسطینی شہریوں بشمول عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں فلسطینیوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں معصوم بچوں کی شہادت اسرائیلی مظالم کا ثبوت ہیں۔
انھوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ضروری ہے کہ قابض ریاست مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اپنی اشتعال انگیز اور جارحیت پر مبنی کارروائیوں کو ختم کرے ۔ نیز یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے حرکات کو روکے تاکہ خطے میں ایک جامع امن ممکن ہو سکے۔