(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بغیر کسی جرم اور مقدمے کے قید فلسطینی طالبہ کو گذشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا ،طالبہ کی سزا میں توسیع تیسری مرتبہ کی گئی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے فلسطینی اسیران کلب کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق قاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی فوجی عدالت سالم کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن کی رہائشی اورالقدس اوپن یونیورسٹی میں جنرنلز کی طالبہ دینا جرادات کی قید میں تیسری مرتبہ توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی ماہرین اور کارکنان کا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مطالبہ
گذشتہ ماہ سات اگست کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے جانی والی فلسطینی طالبہ کے حوالے سے غاصب ریاست نے الزام عائد کیا ہے کہ دینا جرادات کے پاس ایسی خفیہ معلومات ہے جو ان کے پاس کسی صورت نہیں ہونا چاہئے ، یہ معلومات اگر منظر عام پر آگئی تو یہ صہیونی ریاست کی سلامتی کےلئے خطرناک ہوسکتی ہے ۔