(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائےمزید برآں متعددفلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔
فلسطینی خبررساں ادارہ صفا نیوز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فورسز نےمقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان میں ابو تایہ محلے پر دھاوا بولا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھرا ؤ کیا ، غاصب فورسز نے طاقت کا بھرپور استعمال کرتےہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسزکی شیلنگ سے متعدد فلسطینی بے ہوش ہوئے جبکہ درجنوں کو صہیونی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔