(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی گئی تو اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو اسرائیل کے وجود کےلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج پر مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ، یہ کارروائیاں معمولی نوعیت کی نہیں ہیں یہ اسرائیل کی سلامتی کےلئے سب سے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی فوج عرب قیدیوں کے اجتماعی قتل عام کی مرتکب:عبرانی اخبار
اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مزاحمت کاروں نے فائرنگ کے علاوہ غرب اردن کے علاقوں میں انیس مختلف مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی ہیں جس میں تین کارروائیاں دھماکہ خیز مواد سے کی گئیں جبکہ آباد کاروں کی ایک گاڑی کو تباہ کیا گیا اور اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی املاک پر پٹرول بموں سے بھی حملے کیے گئے۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار جس آسانی اور آزادی سے اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے اخبار کا کہنا ہے کہ اگر مزاحمت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی گئی تو اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑجائے گا ۔