(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونیوں کے خلاف مسلح مزاحمتی کارروائیوں سمیت چاقو کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ گذشتہ شام وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے جنوب مغرب میں واقع بیت سیرہ چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان نے غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ پر چاقو سے حملہ کیا ، جس میں آٹھ صہیونی آبادکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہےتاہم چوکی پر موجود اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی حملہ آور کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کا خوف، صہیونی فوجی نے ساتھیوں پر گاڑی چڑھادی
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے شہید فلسطینی کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجبکہ حملہ آور کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب عبرانی زبان کے چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، اسرائیلی خفیہ اداروں نے ماہ اگست کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کی (832) کارروائیوں کی نگرانی کی، جس کے دوران 28 آباد کار زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔