(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "اسرائیلی فوج پر حملے کرنے والے قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے،صیہونی وزیر
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نئی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے نئے شدت پسند وزیر برائے سلامتی ایتمار بن گویر نے عوامی مقامات پر فلسطینی جھنڈا لہرانے والوں کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی فلسطینی جھنڈا لہرائے گا اس کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ قائم کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا "قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے، اس لیے میں نے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم دے دیا ہے”
واضح رہے کہ بین گویر کا یہ فیصلہ عارہ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے متعلق آیا ہے۔ یہ تقریبات اسرائیلی جیل میں 40 سال گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی آزادی کا جشن منانے کے لئے منعقد کی جارہی ہیں۔