(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی عسکری ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ "عرين الأسود” کے سربراہ نامر کیلانی اسرائیلی سلامتی کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ تھا۔
اسرائیلی عبرانی ٹی وی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں صیہونی عسکری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ "عرين الأسود” کے کمانڈر اسرائیلی فوج کے لئے ایک خوفناک خواب بناہوا تھا جس کو گرفتار کرنا اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے لئے بھی ایک چیلنچ بنا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچے کی والدہ بھی زیر حراست
عبرانی اخبار "یدیوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تامر کیلانی حالیہ مہینوں میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں پر ہونے والے کئی حملوں کا ذمہ دار تھا۔”” اخبار نے دعویٰ کیا، "محمد المناوی کو بھیجنے کے پیچھے الکلانی کا ہاتھ تھا، جسے ایک ماہ سے زیادہ پہلے جافا میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تل ابیب کے قلب میں اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ 33 سالہ تامر کیلانی نامی کہ "عرين الأسود” گروپ کا سب سے اہم کمانڈر تھے جو الفتح اور فلسطینی لیڈرشپ کے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مایوس ہو کر گزشتہ برس بنایا گیا تھا۔
تامر کیلانی کو دو روز قبل اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے مضافاتی علاقے جبل جرزیم میں ان کی موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے شہید کیا ۔