(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین انویسٹمنٹ فنڈ اور مصری سرمایہ کار کمپنیوں کے ایک گروپ کے درمیان غزہ کے سمندر میں گیس فیلڈ کے فریم ورک پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔
فلسطینی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کے بعد، فلسطینی اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کیا غزہ کی پٹی کے ساحل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور غزہ کی سمندری گیس فیلڈ کے لیے فریم ورک پر فلسطین انویسٹمنٹ فنڈ اور مصری سرمایہ کار کمپنیوں کے ایک گروپ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ فلسطین انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ محمد مصطفیٰ اور ان کی ٹیم مذکورہ معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مصری دوستوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ اس معاہدے کی تکمیل قومی حقوق اور مفادات کی حفاظت اور فلسطینی عوام کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔