• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کی حمایت پر پاکستانی عوام اور فلسطین فاؤنڈیشن کے شکر گذار ہیں, فلسطینی سفیر

پاکستانی عوام کی فلسطینیوں سے والہانہ محبت بے مثال ہے، فلسطینی سفیر نے صابر ابو مریم کا ریلی کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا

اتوار 08-01-2023
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین کی حمایت پر پاکستانی عوام اور فلسطین فاؤنڈیشن کے شکر گذار ہیں, فلسطینی سفیر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان میں فلسطین کے  سفیر احمد رباعی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کو ٹیلی فون پر کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی فلسطین کاز کی بھرپور اور مسلسل حمایت پر شکر گذار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کے انعقاد پر ڈاکٹر صابر ابو مریم کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

فلسطینی سفیر  نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلسطینیوں سے والہانہ محبت بے مثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت ہمارا شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا مشن ہے کہ فلسطین کاز کی حمایت کی جائے ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد محمد علی جناح اور علامہ اقبال ہیں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی سفیر کو فروری میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Tags: احمد رباعیسائیکل ریلیصابر ابو مریمفلسطین فاونڈیشنفلسطینی سفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.