(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صہیونی آبادکار گاڑی سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے ، واقع کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے جو تاحال جاری ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقد س کے شہر نابلس میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی آبادکاروں کی ایک گاڑی پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ علی الصبح بنی حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کار اسرائیل کوچاروں جانب سے گھیر رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف
میڈیا ذرائع کے مطابق مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس میں سے ایک کے سرمیں اور ایک کے سینےمیں گولی لگی ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد صہیونی آبادکار محفوظ مقام پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہمم مزاحمت کاروں نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔
واضح رہے کہ یہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی سیکیورٹی فورسز اور صیہونی آبادکاروں پر ایک ماہ کے دوران چھٹا بڑا حملہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار غزہ کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بھی مضبوط ہورہے ہیں ۔