• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی: صیہونی  ملٹری انٹیلیجنس سربراہ مستعفی

اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس چیف نے حماس کے حملے کے فوری بعد کہا تھا کہ وہ اس کو نہ روک پانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

پیر 22-04-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی: صیہونی  ملٹری انٹیلیجنس سربراہ مستعفی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے نےصیہونی ریاست کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں قائم  ناقابل تسخیر کے تاثر کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اہارون ہالیوا نے گذشتہ برس 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کو روکنے کی ناکامی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

صیہونی فوج کی انٹیلی جنس کور کے سربراہ اہارون ہالیوا وہ پہلے بڑے اور اہم سرکاری عہدیدار ہیں جنہوں نے گذشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطین کی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

 سات اکتوبر کے حماس کے حملے نے اسرائیل کی فوج اور اس کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں قائم تاثر کو بری طرح نقصان پہنچایا۔اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس چیف نے حماس کے حملے کے فوری بعد کہا تھا کہ وہ اس کو نہ روک پانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ملٹری چیف آف اسٹاف نے اہارون ہالیوا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔انٹیلیجنس چیف کے استعفے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر کئی اہم عہدیدار بھی مستعفی ہو سکتے ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ملکی سکیورٹی اور حماس کے حملے کو پیشگی روکنے میں ناکام رہے۔

Tags: اسرائیلیاہارون ہالیواحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.