(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں ان کو فوری طورپر عہدہ چھوڑدینا چاہئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے قائد حزب اختلاف یائیر لپیڈ نے ایک بار پھر وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو ایک ناکام وزیر اعظم ہیں، ان کے سربراہی میں اسرائیل نے تاریخ کے بدترین دن دیکھے ہیں۔
یائر لیپڈ نے سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے کئے جانے والے حملے جس میں 12 سو اسرائیلی مارے گئے اور 240 کویرغمال بنایا گیا تھا اس حملے کو روکنے میں ناکامی پر انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد جاری کئے گئے اپنے بیان میں یہ مطالبہ کیا ۔
انھوں نے "گذشتہ ہفتے کی رات ایران کےٖ غیر مسبوق حملے کے تناظر میں "اسرائیلی ڈیٹرنس” کو کمزور کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو 2022ء کے آخر میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی سربراہی میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے اسرائیل میں قبل از وقت انتتخابات کا مطالبہ کیا۔