(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اعلان کردہ سیکیورٹی منصوبے کا بجٹ 120 ملین شیکل رکھا گیا ہے جس میں غاصب پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی نئی بھرتیاں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانبی اخبار يديعوت أحرونوت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انتہا پسند صیہونی وزیربرائے داخلی سیکیورٹی ایتمار بن گویر نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں "سکیورٹی کنٹرول” کے نام سے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔
بین گویر کے اعلان کردہ منصوبے کا بجٹ 120 ملین شیکل بتایا جارہا ہےجس میں شہر کی نگرانی کے نظام کی بہتری، غاصب پولیس کے اہکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ شامل ہے، غاصب پولیس کے مراکز کی تعمیر کے منصوبوں کو مضبوط کرنا اور جبل المکبر قصبے میں ایک پولیس مرکز کا قیام شامل ہے۔
یہ فیصلہ القدس پر قابض اسرائیل کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے "پانچ سالہ منصوبے” کا حصہ ہے، جس کا اعلان گذشتہ مئی میں بینجمن نیتن یاہو کی حکومت نے کئی وزارتوں اور یروشلم میں قابض اسرائیلی میونسپلٹی کے تعاون سے کیا تھا۔