• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں دھماکہ: 5افراد شہید 25 زخمی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل صیہونی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی تھی اس دوران زور دار دھماکہ ہوا

جمعرات 14-09-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں دھماکہ: 5افراد شہید 25 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی جانب سے منعقدہ تقریب کےدوران زور دار دھماکہ ہوا ، دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں تاہم اس میں زخمی ہونےوالوں میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں 2005 میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں غیر قانونی صیہونی ریاست کی بدترین شکست کی اٹھارویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، حماس کی جانب سے تقریب اسرائیلی سرحد کے ساتھ علیحدگی کی باڑ پر ملکہ کیمپ پر منعقد کی گئی اس دوران تقریب میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ نوجوان 18 سالہ براء وائل الزرد، محمد عمر قدوم، احمد عزالدین الجعبری اور ناصر رامی نوفل  شہید ہوگئے جبکہ دیگر پ25 شدید زخمی ہوگئے۔

تقریب میں شریک افراد  کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز دھماکے سے قبل غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب ایک فلسطینی ایکسپلوسیو انجینئرنگ یونٹ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا تو اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے وہ دھماکے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مظاہرین باڑ کے اوپر بم پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جب ڈیوائس میں دھماکہ ہوا۔ اس نے ایک فضائی ویڈیو جاری کی ہے جس میں باڑ کے ساتھ ایک دھماکہ دکھایا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسشہیدصیہونیغزہفلطسینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.