(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "دشمن نے جارحیت کا دائرہ وسیع کر کے، مختلف میدانوں میں مزاحمتی رہ نماؤں کو قتل کر کے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری کو پامال کر کے غلط اندازہ لگایا”۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے بدھ کی صبح تہران میں حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد جار کردہ بیان میں کہا کہ "ایرانی دارالحکومت کے قلب میں جماعت کے سربراہ کا قتل ایک اہم اور خطرناک واقعہ ہے جو جنگ کو نئی جہتوں تک لے جائے گا جس کے پورے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے”، ھنیہ کا خون "رائیگا ں نہیں جائے گا اوران کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا”۔
القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ "دشمن نے جارحیت کا دائرہ وسیع کر کے، مختلف میدانوں میں مزاحمتی رہ نماؤں کو قتل کر کے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری کو پامال کر کے غلط اندازہ لگایا”۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ صیہونی دہشتگردی کو روکنے کا وقت ہے، اس مشتعل دشمن کو لگام ڈالی جائے اور اس ہاتھ کو جو یہاں اور وہاں خون خرابہ کررہا ہے کو روکا جائے۔