• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یورپ: فلسطینی کانگریس کے صدر کی فوری رہائ کا مطالبہ

یورپی انسانی حقوق کے کارکنان  نے امین ابو راشد کی نظر بندی کےعدالتی فیصلے کے خلاف ریلی نکالی

جمعرات 28-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
یورپ: فلسطینی کانگریس کے صدر کی فوری رہائ کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  ابو راشد یورپ میں فلسطینی کاز کیلیے تقریباً 3 دہائیوں سے مختلف حلقوں میں پر امن طریقے سے فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روزہالینڈ کی روٹرڈیم کی عدالت کیجانب سے یورپی فلسطینی کانگریس کے صدر امین ابو راشدکی نظر بندی میں توسیع کےبعد انسانی حقوق کے کارکناں کی ایک بڑی تعداد نے عدالت کے فیصلے کے خلاف ریلی نکالی۔

پر امن ریلی میں عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے حصہ لیا جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، بینرز اور امین ابو راشد کے حق میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطینی کانگریس کے سربراہ امین ابو راشد کی فوری رہائی کے مطالبے درج تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابو راشد کے عدالتی ٹرائل کے دوران ہی ہالینڈ میں مقیم درجنوں فلسطینی، عرب اور غیر ملکی کارکنوں کی جانب سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھامظاہرین کا کہنا تھا کہ ابو راشد کی انتھک محنت اور کوششوں نے لبنان، شام اور غزہ کی پٹی کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابو راشد یورپ میں  فلسطینیوں کی کانگریس کے سربراہ ہیں اور فلسطینی کاز کیلیے تقریباً 3 دہائیوں سے یورپ کے مختلف حلقوں میں پر امن طریقے سے فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں جس کے باعث قوی امید ہے کہ فلسطینیوں کی کانگریس  کے لیڈر کو جلد رہائی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کی روٹرڈیم کی عدالت نے فلسطینی نژاد ڈچ امین ابو راشد کی نظر بندی میں7 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

Tags: روٹرڈیمصہیونی ریاست اسرائیلغزہ کی پٹیفلسطینی کانگریسہالینڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.