(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیرسموٹریچ کا یہ بیان کہ اسرائیل کو بھوک سے 20 لاکھ شہریوں کی موت کا سبب بننا جائز اور اخلاقی ہو سکتا ہے، انتہائی شرم ناک ہے”۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق یورپی نین نے گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہا پسند وزیر سموٹریچ بیزلیل کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کو بھوک سے 20 لاکھ شہریوں کی موت کا سبب بننا جائز اور اخلاقی ہو سکتا ہے، یورپی یونین کا کہنا تھا کہ "شہریوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا ایک جنگی جرم ہے”۔
سموٹریچ نے کہا تھا کہ "اگر دنیا ہمارا ساتھ نہیں دیتی تو غزہ میں 20 لاکھ شہریوں کی ہلاکت اور فاقہ کشی کا جواز پیش کیا جا سکتا ہے‘‘۔
یورپی یونین نے مزید کہا کہ "یہ ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کے لیے سموٹریچ کی توہین کو ظاہر کرتا ہے”۔ یورپی یونین نے "اسرائیلی” حکومت پر زور دیا کہ وہ "سموٹریچ کے بیانات سے غیر مبہم طور پر دوری اختیار کرے اور سدی تیمان نامی حراستی مرکز میں قیدیوں پر تشدد کی کارروائیوں کی مکمل رپورٹ پیش کرے”۔
انہوں نےکہا کہ "اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ پابند احکامات پر عمل درآمد کرنے اور غزہ میں لاکھوں شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسرائیل کو مکمل اور بلا تعطل انسانی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔