(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "فلسطینی بچوں کے تعلیم کے حق کا احترام کیا جائے اور یورپی یونین کو ضائع ہونے والی مالی امداد کی تلافی کی جائے۔”
گذشتہ روز یورپی یونین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں "جب الدیب” پرائمیری اسکول کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت کو روکے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں عین سامیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی اسکول کی مسماری پر "حیرت زدہ” ہے۔
یورپی یونین نے غیر قانونی صیہونی ریاست سرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ "فلسطینی بچوں کے تعلیم کے حق کا احترام کیا جائے اور یورپی یونین کو ضائع ہونے والی مالی امداد کی تلافی کی جائے۔”