(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں طارق عزالدين اپنے پورے گھرانے جس میں ان کی اہلیہ ایک شیر خوار بچہ اسمیت ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل تھے شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفاح اور خان یونس میں صہیونی ریاست کی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے اپنے بیان میں اپنی وحشیانہ دھشتگردی پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ پر کئے جانے والے حملے میں کوئی شہری نشانہ نہیں بنا۔