(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) زخمی فلسطینی شہری سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ایک چٹان سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے ، اسرائیلی حکام نے زخمی کو غزہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کے فلسطینی باپ وسیم عزام گذشتہ روزاسرائیلی حکام کی جانب سے علاج کے لئے غزہ سے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے کے باعث شہید ہوگئے ہیں۔
گذشتہ ایک ماہ کے دورن دو بچوں سمیت یہ پانچویں فلسطینی ہیں جو علاج کے لئے سفر کی اجازت نہ ملنے کے باعث غزہ میں شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی حکام نے غزہ کی گذشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس کے باعث نہ کوئی غزہ شہر میں آسانی سے داخل ہوسکتا ہے اور نا ہی کوئی شہر کو چھوڑ کر جاسکتا ہے ۔